• news

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدارتی نظام سے متعلق درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے سے متعلق درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردی ہیں۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور درخواستوں کے ہمراہ لگائے گئے سرٹیفکیٹ قانون کے مطابق نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے دو درخواستیں عدالت عظمی میں دائر کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن