اسرائیلی فوج کا بزرگ فلسطینی پر بہیمانہ تشدد
تل ابیب (نیٹ نیوز)مغربی کنارے میں ایک احتجاج کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 65 سالہ بزرگ فلسطینی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی اہلکار نے بزرگ شہری کو پہلے گردن سے پکڑ کر زمین پر گرایا، پھر ان کی گردن پر گھٹنار کھ کر بیٹھ گیا۔دیگر اسرائیلی فوجی اہلکار منظر کو کیمرے میں قید کرنے والے صحافیوں پر رائفل تانے کھڑے رہے۔مغربی کنارے کے قریبی گاؤں شوفا میں احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے۔