میری کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی، کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی: شیخ رشید
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کے بارے میں کہا ہے کہ میری کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں جن سے کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں، جن سے کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی۔ دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا۔ یاد رہے کہ شیخ رشید کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی 6 ستمبر کو ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کے فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا ہوئے تھے۔ عمران خان فیصلہ کر کے گھر سے نکلے تھے کہ نواز حکومت کو گرانا ہے۔