• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مریم نواز کی پیشی پر وکلا، عدالتی عملے کی مشکلات کا نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران وکلا، عدالتی عملے اور سائلیں کودرپیش مسائل سے متعلق شکایات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر، انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی اویس الحسن خان نے خط لکھا، جس میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی انتظامات سے آئندہ وکلا، عدالتی عملے اور سائلین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، امن و امان برقرار رکھنا خصوصی طور پر اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سکیورٹی پلان آئندہ رجسٹرار ہائیکورٹ اور صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد بنایا جائے، ہائی پروفائل کیسز میں رجسٹرار ہائیکورٹ اور بار کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد فول پروف انتظامات کیے جائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے علم میں لایا گیا کہ سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن