• news

شکر گڑھ: خلع کی درخواست پر فائرنگ، میکے میں بیوی قتل

شکرگڑھ (نامہ نگار) تھانہ شاہ غریب کے موضع بلو کھٹانہ میں شوہر نے خلع کی درخواست دائر کرنے پر فائرنگ کر کے میکے بیٹھی بیوی کو قتل کر دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کومل 3 بچوں کی ماں تھی اور گھریلو جھگڑوں کے باعث میکے رہ رہی تھی۔ کومل نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز ملزم شوہر اور اسکا ساتھی سسرال آئے اور کومل پر  فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن