• news

وزیراعظم پورٹل پر سابق مشیر  وزیراعلیٰ محمد ارشد کیخلاف مبینہ 50 ایکڑ اراضی فروخت کی شکایت پر تحقیقات شروع 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیراعلیٰ رانا محمد ارشد کے خلاف وزیراعظم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر محکمہ انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جس میںالزام ہے کہ رانا محمد ارشد نے گزشتہ دور حکومت میں نواحی گائوں ڈلہ چنداں سنگھ میں50 ایکڑ اراضی مبینہ طور پر فروخت کردی ہے۔ ڈی جی انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر انٹی کرپشن شیخوپورہ نے اس سلسلہ میںسابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسابق رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشدکو دفتر طلب کر کے ان کا بیان قلمبند کرنے کے بعد اراضی ریکارڈ سینٹر شاہکوٹ سے  طلب کر لیا ہے۔ پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد ارشد نے کہا کہ ڈلہ چنداں سنگھ گائوں ان کے حلقہ نیابت میں نہیںآتا یہ گائوں 1922ء سے آباد ہے۔ اس کی اراضی کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کچی آبادی ڈکلیئر کر کے لوگوں کو مالکانہ حقو ق دے دئیے تھے۔ اس گائوں کے کسی بھی رقبہ کی فروخت سے میرا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن