• news

حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی  دلدل میں دھکیل دیا‘چھٹکارا  ضروری: جے یو آئی رہنما ذاکر جذبی  

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی)  جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنما حافظ ذاکر جذبی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں  نے ملک و قوم کو بحرانوں اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ 7 ستمبر کو پشاور کی سرزمین پر شمع رسالت کے پروانوں کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام جمع ہو کر عملی طور پر پیغام دیں گے  جے  یو آئی کے کارکن تحفظ ناموس رسالت کی خاطر اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ذاکر جذبی نے کہا کہ عوام اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دے کر جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا پانے میں تعاون کریں۔

ای پیپر-دی نیشن