• news

ملک بھر میں55واں یوم دفاع اتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

شیخوپورہ(این این آئی)ملک بھر میں55واں یوم دفاع 6ستمبربروزاتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا، ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا پوری قوم اس دن کو اس عزم کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پاک فوج کے یونٹس،بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداء  کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن