• news

کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعددمکانوں کو شدید نقصان 

  تتہ پانی( نامہ نگار)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان وگوئی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال شدید گولہ باری سے تمام علاقے لرز اٹھے ،متعدد رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، ایک مکان کی چھت پر گولہ گراتاہم اہل خانہ محفوظ رہے ، مکینوں نے رات جاگ کرگزاری،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی، لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان وگوئی سیکٹرز کی سویلین آبادی پر بھارتی فوج نے اچانک بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی،ہیوی گنوں کا بے دریغ استعمال کیا گیاجس سے تمام علاقے لرز اٹھے، خیرگلہ درہ شیرخان میں محمود احمد شاہد کے مکان پر اور محمد رشید  کے مکان کے قریب گولے لگنے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ،تاہم اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، مکینوں نے رات جاگ کرگزاری، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن