• news

پاکستان اور چین سی پیک کو خطرات سے آگاہ، ملکر شکست دیں گے: چینی سفیر

اسلام آباد (سپیشل رپو رٹر) کرونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ یہ اہم بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ چینی سفیر یائو جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے سے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یائو جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔ دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چینلجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ہم پراعتماد ہیں۔ منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن