• news

شہری 2 ووٹ ڈالیں، کرونا ویکسین تیاری کیلئے عالمی ادارہ صحت کا ساتھ نہیں دیں گے: ٹرمپ مظاہروں والے شہروں کے فنڈ کم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک، شنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں ان تمام شہروں کو وفاقی حکومت کی فنڈنگ میں کمی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جہاں احتجاجی مظاہروں کے سبب 'افراتفری' کا ماحول ہے۔اس دستاویز میں جن شہروں کو 'لاقانونیت' سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں دارالحکومت واشنگٹن بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی اٹارنی جنرل ولیئم بار کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس معاملے سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں۔چینل سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے ولیئم بار نے کہا کہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ، بائیں بازو کی تنظیم انتیفا کی تحریک اور اس کے احتجاجی مظاہروں سے تعلق کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسلی ہنگاموں سے متاثرہ ریاست وسکونسن کے شہر کنوشا کے دورے کے بعد، صدارتی الیکشن میں ان کے مد مقابل جو بائیڈن بھی اس شہر کا جمعرات دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ شہر پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام شہری پر گولی چلانے کے حالیہ واقعے کے بعد سے نسل پرستی کے خلاف عوامی احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ادھر ٹرمپ نے 3 نومبر کو صدارتی الیکشن میں شہریوں کو 2 ووٹ ڈالنے کا مشورہ دے دیا جبکہ ملکی قوانین کے تحت ایسا کرنا غیرقانونی ہے۔ ڈاک کے ذریعہ ذاتی طور پر بھی ووٹ ڈالیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکہ نوول کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے، پیدا کرنے اور اس کی برابر تقسیم میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ عالمی کوششو ں میں شامل نہیں ہوگا۔ 170 سے زائد ممالک نوول کرونا وائرس و یکسینز عالمی رسائی (سی او وی اے ایکس) سہولت میں شرکت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن