• news

ہزاروں بوری چینی و گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) حساس ادارے کی سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی ، پنجاب سے ہزاروں بوری چینی و گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ٹرک کنٹینر قبضہ میں لینے کے بعد ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ،کارروائی شروع ۔ تفصیل کے مطابق سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر حساس ادارے نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹرک نمبری K-6402 کو روک کر جانچ پڑتال کی تو ٹرک سے 250 بوری گندم برآمد ہوگئی جسے رحیم یارخان سے خیر پور سندھ سمگل کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد ظفران کو ٹرک سمیت حراست میں لے لیا ۔ اسی طرح کنٹینر نمبر ٹی ایل وی 797 کو روک کر پڑتال کی تو کنٹینر سے یک ہزار بوری چینی برآمد ہوگئی جسی بھی رحیم یارخان سے کراچی (سندھ) سمگل کیا جار رہا تھا ۔ کنٹینر ڈرائیور طارق کو کنٹینر سمیت حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن