محکمہ لیبر قصور کا کم اجرت کی ادائیگی کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈائون‘ 100سے زائد مقدمات درج
قصور (نامہ نگار )محکمہ لیبر قصور کا کم اجرت کی ادائیگی کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈائون‘ 100سے زائد مقدمات درج کر لئے گئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کاشف عزیز نے ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں مزدور کی کم از کم اجرت کی خلاف ورزی کرنیوالے کاروباری اداروں اور دفاتر کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے 150 اداروں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی کی صورت میں مختلف مالکان اور انتظامیہ کیخلاف 100سے زائد مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔