انوار رضا کا مفتی جمیل احمد نعیمی نمبر
اسلاف کے کارناموں کو یاد رکھنا ان کا ذکر خیر کرنا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ یہ کام سہ ماہی ’’انوار رضا‘‘ جوہر آباد نہایت استقامت سے انجام دے رہا ہے۔ حسب سابق اس بار بھی انوارا رضا نے انجمن طلباء اسلام کے بانی ، استادالحدیث و ناظم تعلیمات دارالعلوم نعیمیہ کراچی مولانا مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی چشتی کی حیات اور خدمات پر جو خصوصی نمبر شائع کیا ہے۔ وہ ملک محبوب الرسول قادری کی اسلاف سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 392 صفحات کی یہ خوبصورت مفتی جمیل احمدکی ساری زندگی اور ان کی دینی تعلیمی خدمات کا احاطہ کرتی ہے یہ خوبصورت مجلہ کتاب انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے زیر اہتمام زاویہ قادریہ راجا ٹائون جوہر آباد (رابطہ نمبر 03219429027 ) سے مل سکتی ہے۔ (تبصرہ ۔ جی این بھٹ)