قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: شبلی فراز
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزپرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر کومادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔