• news

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے‘ اپوزیشن فیٹف پر مثبت کردار ادا کریگی: اسد قیصر

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان سے رابطہ قائم کیا۔ حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔ حکومت بارشوں سے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ مشکل کی گھڑی  میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ قومی مفاد کی قانون سازی پر سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔ امید ہے اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن