شہریوں کی شکایات کے موثر حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلائیں‘ وزیراعظم کا چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے مؤثر حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی اداروں‘ صوبائی چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات اور شہریوں کی رائے پر ماہانہ اجلاس بلایا جائے۔ شکایات سے متعلق شہریوں کی رائے پر دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5 لاکھ سے زائد افراد نے شکایات کے ازالے کی تصدیق کی۔