کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی ہونے کے 2روز بعد مزید اضافے کی درخواست دیدی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کے الیکٹرک نے ای سی سی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے 2 روز بعد ہی بجلی مزید مہنگی کرنے کے لئے درخواست کردی۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے مزید اضافے کی درخواست کی ہے اور مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی مانگی ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔