• news

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس: سابق  ایم پی اے مجید اچکزئی عدم ثبوت پر بری

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ماڈ ل کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میںسابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔ملزم سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عدم ثبوت پر مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے باعزت بری کر دیا۔خیال رہے کہ سارجنٹ عطاء اللہ جون 2017ء میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے تھے۔ ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن