صحت کے ایس او پیز کے تحت سرحدیں کھولنے سے خوشحالی آئیگی: سعودی عرب
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطوں اور شرائط کی پابندی کے تحت سرحدیں کھولنے سے عوام کی خوشی اور اقتصادی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں کہا کہ صحت کے ایس اوپیزکے تحت سرحدیں کھولنے سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دوسرے ممالک کی عوام اور ان کی معیشتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک بیان میں تصدیق کی جی20کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات کے دوران کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا ۔