• news

4خودکشیاں: نارنگ منڈی میں خاتون نے زہریلی گولیاں نگل لیں

نارنگ منڈی+ رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) نارنگ منڈی ، چناب نگر ،تونسہ اور رحیم یار خان میں4افراد نے خودکشی کرلی،گھریلو جھگڑے پر نارنگ منڈی اور چناب نگر میں خواتین نے زہریلی گولیاں نگل لیں،تونسہ میں سپورٹس آفیسر اور رحیم یار خان میں 14سالہ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے گائوں تھلی والا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر شادی شدہ خاتون جویرہ بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ادھرچناب نگر کے محلہ دار الشکر میں مصباح کا اپنے شوہر رفیق کیساتھ کسی معاملہ پر جھگڑا چل رہا تھا ،گزشتہ روزدوبارہ جھگڑا ہو جس پر مصباح نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاںکھاکر خودکشی کر لی ۔علاوہ ازیں تونسہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر شیخ ریاض احمد کے بیٹے فیصل ریاض جو کہ ضلع راجن پور میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات تھے اپنے آپ کو پستول سے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق خانپور کی رہائشی 14سالہ سمیرا نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور جسم میں زہر پھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑ گئی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن