بچوں میں ڈائریا، قے، پیٹ درد کوکرونا وائرس کی علامات سمجھا جائے: برطانوی ماہرین
لندن (اے پی پی) برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں میں ڈائریا، قے ، پیٹ درد کو کرونا کی علامات میں شمار کرنا چاہیے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا بچوں میں کھانسی اور ذائقے کی حس ختم ہونے کی علامات عام طور پر ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے بچوں میں ڈائریا، قے ، پیٹ درد کو کروناوائرس سمجھا جانا چاہیے۔