• news

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری، ایف بی آر گوشواروں کو چیک کریگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ کس عوامی نمائندے نے کتنا ٹیکس دیا۔ ایف بی آر تمام معلومات پبلک کرے گا۔ ملک بھر کے دیگر ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری حاصل کی گئی۔ سال 2018 ء کی ٹیکس ڈائریکٹری دو سال کی تاخیر سے شائع کی جا رہی ہے۔ ایف بی آر نے ڈائریکٹ ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے عوام میں شعور‘ حوصلہ افزائی اور شفافیت کیلئے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن