• news

کیماڑی کراچی کا ساتواں ضلع، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیٹ  نیوز) سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کیماڑی کو ضلع کا درجہ حاصل ہوگیا ہے ،کراچی میں اضلاع کی تعداد 7ہوگئی،ضلع غربی کو 2حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع میں کیماڑی ،بلدیہ ، سائٹ اور ماڑی پور سب ڈویژن شامل ہے۔ جبکہ ضلع غربی میں منگھو پیر ،اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد سب ڈویژن میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن