• news

بنگلہ دیش: مسجد میں ائرکنڈیشنر پھٹنے سے20 نمازی شہید‘ 30 زخمی 

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ)  بنگلہ دیش کے شہر نریان گنج  میں ایک مسجد میں ائر کنڈیشنر پھٹنے سے 20 نماز ی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے ملحقہ شہر نریان گنج کی مسجد میں گزشتہ روز عشاء کے وقت پیش آیا۔ حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا، مسجد کے قریب گیس لائن سے لیک ہوئی گیس مسجد میں بھر گئی اور  اس وقت مسجد کے دروازے کھڑکیاں بند تھیں جب کہ بجلی بھی نہیں تھی۔ بجلی آنے پر جیسے ہی ائیر کنڈیشنر چلائے گئے تو چنگاری نکلی اور دھماکے سے ائیرکنڈیشنر پھٹ گیا۔حکام کاکہنا ہیکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور گیس لائن سے گیس لیکیج سمیت دیگر نکات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن