افغانستان: حملے میں طالبان کا کیمپ‘ بم بنانے والی فیکٹری تباہ‘ 27 جنگجو ہلاک
کابل (شنہوا + نوائے وقت رپورٹ) افغان فضائیہ نے شمالی صوبہ فریاب میں ایک کارروائی کے دوران کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال ہونے والا طالبان کا ایک کیمپ اور دیسی ساختہ بم بنانے والی ایک فیکٹری کو تباہ اور دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے یہ بات فوجی کمانڈ نے ہفتہ کے روز بتائی افغان نیشنل آرمی کی سپیشل آپریشنز کور پس نے ایک بیان میں کہ کا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجکر 15 منٹ پر قصع قیصار بیس میں کیا گیا اس حملے میں مولوی اسماعیل کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جو طالبان باغیوں کیلئے قیصار کے فرضی ضلعی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اچانک حملے میں کچھ مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور 30 دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ایک اور پیشرفت میں افغان نیشنل پولیس کی خصوصی بم ڈسپوزل ٹیموں نے صوبہ مغربی ہرات او رصوبہ فریاب میں 5 آئی ای ڈیز کو تلاش کرکے ناکارہ بنا دیا ہے جس کی تصدیق وزارت داخلہ نے کی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ہرات میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 25 طالبان جنگجو ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک رہنما بھی شامل ہے۔ طالبان جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے جمع ہوئے تھے۔