• news

گستاخانہ خاکے دنیا کا امن خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے: فیاض چوہان 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدے نے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کا مطلب دوسرے مذاہب اور عقائد کی توہین ہرگز نہیں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں  اسلاموفوبیا اور نسل پرستی سے بچنے پر زور دیا۔ وہ  مغرب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے سے اسلامی دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسلامی اخلاقی تعلیمات کے پرچار سے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے 

ای پیپر-دی نیشن