• news

فضل الرحمنٰ نے مجلس عاملہ کا  اجلاس آج طلب کر لیا،اپوزیشن  کی اے پی سی پر غور کیا جائیگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمنٰ نے پارٹی کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 7 ستمبر کو جے یو آئی پشاور میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کر رہی ہے جس سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن