بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مستفیض کو آئی پی ایل کیلئے این او سی دینے سے انکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔چیئرمین بی سی بی کرکٹ آپریشن اکرم خان نے بتایا کہ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ سری لنکاکیلئے تیاری کررہی ہے ۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اکتوبر کے آخر میں شیڈول ہے ۔