اوکاڑہ میں خاتون وکیل کا اغوا، تحقیقاتی کمیٹی نے مقدمہ جھوٹا، بے بنیاد قرار دیدیا
دیپالپور‘ اوکاڑہ (نامہ نگاران) وکیل خاتون ارشاد نسرین کااغواء ،پنجاب بارکونسل کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آگئی، گذشتہ دنوں دیپالپور بار کی ممبر وکیل ارشاد نسرین کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کامقدمہ درج کرایا تھا، چند روز بعد خاتون وکیل سامنے آگئی جس نے اپنے خاوند سمیت متعدد افراد پر اغواء تشدد کے الزامات لگائے تھے، خاتون وکیل ارشاد نسرین کے واقعہ پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ نے بھی نوٹس لے لیا تھا ، خاتون وکیل کی طرف سے اس کے ساتھ ہونے والے مبینہ تشدد اوراغواء کئے جانے پر خاتون کے وکیل نے واقعہ پر پنچاب بار کونسل کی طرف سے 6رکنی کمیٹی بنائی، جوسارے واقعہ کی انکوائری کررہی تھی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب بار کوبھجوادی گئی، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقدمہ مخالفین کوپھسنوانے کیلئے درج کرایاگیا،اغواء کے مقدمے میں لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں۔