گوجرنوالہ: دکان میں سلنڈر دھماکہ‘ 3 افراد جاں بحق‘ 4 زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نماینہ روڈ کے قریب چائے کی دکان میں سلنڈر دھماکہ سے دکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی چار افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن طویل وقت تک جاری رہا سلنڈر پھٹنے سے سات افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا جبکہ باقی چار افراد کو طویل آپریشن کے بعد ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت سات افراد دکان میں موجود تھے۔