چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا
لاہور( این این آئی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد آج ( پیر) سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں مسٹر جسٹس اعجازالاحسن اور مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ 11ستمبر تک لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا ۔