بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس آج سکول کھولنے کی تاریخ طے ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء تعلیم کے ساتھ چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ادارے کھولنے سے متعلق سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مختصر تعلیمی سلیبس اور 2021 میں امتحانات کے انعقاد پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔