• news

پاکستان سے بھارت جانے والے 11 افراد کو ’’را‘‘ نے قتل کرایا: ورثاء

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں قتل کئے گئے 11 ہندوؤں کے ورثاء نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔ شریمتی مکھی نے کہا ہے کہ 2010ء میں ہمارا خاندان پاکستان سے مذہبی رسومات ادا کرنے بھارت گیا تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے ہمارے خاندان والوں کو راجھستان میں رہنے کیلئے جگہ دی۔ ہمیں 9 اگست کو خبر ملی کہ والد سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ہمارے خاندان والوں کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے قتل کرایا۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ میرے والد کو پاکستان کا جاسوس بنانا چاہتی تھی۔ قتل میں میرے بھائی کا سسر چیتن اور اس کا ساتھی مٹھو ملوث ہے۔ حکومت گرفتار کر کے سزا دے۔

ای پیپر-دی نیشن