• news

کمانڈر زکے 11 گھنٹے مذاکرات، علاقے خالی کرنے کیلئے بھارت چین کی منتیں کرنے لگا

نئی دہلی ( مانیٹرنگ نیوز)  فوجی کمانڈروں کے درمیان بات چیت کے بعد بھارت نے علاقے خالی کرانے کیلئے چین کی منتیں اور ترلے کئے ہیں۔ ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کو لے کر اتوار کو ایک بار پھر سے پانچویں دور کی کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔تقریباً 11 گھنٹے تک چلی اس میٹنگ میں بھارت کی طرف سے لیہہ واقع 14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ تھے، جبکہ چین کی قیادت جنوبی شنجیانگ فوجی علاقہ کے کمانڈر، میجر جنرل لیو لن نے کی۔اس بات چیت کے بعد بھارت نے چین کو ایک بار پھر سے ایل اے سی کے کشیدگی والے سارے علاقوں سے پیچھے ہٹنے کو کہا ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان یہ میٹنگ صبح 11 بجے سے رات کے تقریبا 10 بجے تک چلی۔ذرائع کے مطابقبھارت نے پینگونگ سو اور مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے پاس ٹکراو والے سبھی جگہوں سے چینی فوجیوں کو جلد سے جلد پوری طرح سے پیچھے ہٹنے پر زور ڈالا۔پھر سے کہا گیا ہے کہ پانچ مئی سے پہلے والی صورت حال فوری طور پر بحال کی جائے۔ذرائع نے کہا کہ چینی فوج گلوان وادی اور ٹکراو والے کچھ دیگر مقامات سے پہلے ہی پیچھے ہٹ چکی ہے۔ لیکن بھارت کی مانگ کے مطابق، پینگونگ سو میں فنگر علاقوں سے فوجیوں کو واپس بلانے کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن