دہشتگردی راج ختم، اب کراچی کی ترقی پر کام کرینگے: بلاول
کراچی ، لاہور، اسلام آباد (نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کراچی میں کے علاقے ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر پہنچے جہاں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے ڈال کر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 300 ارب اور حکومت سندھ کی جانب سے 800 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے جانے کو شہرِ قائد کی ترقی کے لیے اچھا آغاز قرار دیا ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی اور بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام ہو گا۔ نالوں کو صاف کریں گے مگر انصاف کے ساتھ صاف کریں گے، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے، اگر کسی کا گھر توڑیں گے تو پہلے اسے متبادل گھر فراہم کریں گے۔بلاول بھٹو کراچی میں کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین کر رہیں گے، انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی وجہ سے ڈرین لائن کو نقصان پہنچا ہے۔پاکستان کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زخمی اور جانیں جانیں قربان کرنے والے بھی قوم کے ہیرو ہیں، آئندہ آنے والی نسلوں تک شہید ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کا جو پیسہ موجود ہے، سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ پیسہ ہمیں کراچی کے عوام پر خرچ کرنا ہے'۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناگن چورنگی، نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن سے ہوتے ہوئے یوسف گوٹھ کا دورہ کیا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظوراحمد سے ٹیلی فون گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدیدار اورکارکن سیلاب زدہ علاقوں کا فوری دورہ کریں۔ پنجاب سمیت ملک بھرکے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام توقع کر رہے تھے کہ وزیر اعظم بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم کم ازکم سندھ حکومت کے800 ارب کے برابر میچنگ گرانٹ کا اعلان کرتے۔ وزیراعظم کو اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔وفاق سندھ حکومت کے برابر گرانٹ دے تاکہ کراچی کے پیچیدہ اور دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو۔ دریں اثناء پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک باصلاحیت و متحرک خاتون صحافی کا دن دیہاڑے قتل لمحہ فکریہ ہے۔ بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہر میں لایا جائے ریاست کو یقینی بنانا ہوگا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے ورچوئیل انٹرویو لئے پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے آج دوسرے فیز میں دیامر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ استور کی دو سیٹوں کے لئے انٹرویوز ہوئے پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ نے پہلے فیز میں بلتستان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کھرمنگ، شغر اور اسکردو کے امیدواروں کے انٹرویوز لئے پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ اپنے تیسرے فیز میں دیامر ڈویژن کے ڈسٹرکٹ دیامر کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز لے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے سربراہ ہیںفریال تالپور، نیر بخاری اور راجہ پرویز اشرف پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈکے رکن ہیںقمر زمان کائرہ، مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد اور انجینئر اسماعیل بھی پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈکے رکن ہیں ۔