• news

ماسکو، جنرل ندیم رضا کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم  رضا اور چین کے وزیر دفاع جنرل  وی فنگ کے درمیان  گزشتہ روز روس کے دارلحکومت ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات  خطہ میں سلامتی کی صورتحال، جیو سٹریٹجک حالات، اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبہ میں تعاون  جیسے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں قائدین نے  سلامتی کے شعبہ  میں  تعلقات کے مزید استحکام  اور سلامتی کے بارے میں آئندہ کے ویژن کیلئے کوششیں جاری  رکھنے پر اتفاق کیا ۔ دریں اثناء آئی ایس پی آر  کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ماسکو میں چین کے وزیر دفاع جنرل وائی چنگ سے ملاقات کی۔ جنرل ندیم رضا روس کے 2 روزہ دورہ پر ہیں۔ ان کی یہ ملاقات سکیورٹی کو آپریشن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ دونوں میں بدلتے ہوئے جیو سٹرٹیجک ماحول اور دونوں ملکوں کے مابین دفاعی اورس کیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارہ اور سدا بہار دوستی کو مضبوط  بنانے کے سلسلے میں عہد کا اعادہ بھی کیا تاکہ  ایک مشترکہ مستقبل اور سکیورٹی  ویژن کی خاطر گہرے سٹرٹیجک تعلقات کی جانب مسلسل جدوجہد جاری رکھی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن