• news

چمن میں پرانی دشمنی پر  سرکاری ٹیچر بھائی سمیت قتل

چمن (نیٹ نیوز)چمن میں گلستان کے علاقے منگلزئی میں فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبد اللّٰہ جہانزیب شیخ کے مطابق ملزمان نے پہلے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر مقتول کے بھائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے صدر عبدالمنان منگلزئی کو اغواء کر لیا جن کی بعد میں ویرانے سے لاش ملی ہے۔پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں گلستان ہسپتال منتقل کردی ہیں۔لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن