انڈونیشیا میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کو تابوت میں لیٹنے کی سزا
جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کروناکی روک تھام کیلئے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موت کی ہولناکی کا مزہ چکھانے کے لیے تابوت میں لیٹنے کی انوکھی سزا دی جارہی ہے۔مقامی اخبار کے مطابق جکارتہ میں سزا کا آغاز 3 ستمبر کو کیا گیا تھا اور اسی روز متعدد افراد نے فیس ماسک نہ پہننے پر ایک منٹ تک تابوت میں لیٹنے کی سزا کا انتخاب کیا۔