کامونکی: دیرینہ رنجش پر چچا، بھتیجا کو قتل کردیا گیا
کامونکے (نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر دو افراد نے فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گلی نمبر 11 ٹبہ محمد نگر کے 35سالہ شیر فروش شفاقت انصاری ولد علم دین اور اس کے بھتیجے 21سالہ شعیب اصغر کی محلہ کے ہی حمزہ ڈوگر اور ایوب بھٹی سے دیرینہ رنجش چلی آرہی تھی اسی بناء پر گزشتہ روز حمزہ ڈوگر اور ایوب بھٹی نے فائرنگ کرکے شفاقت انصاری اور اسکے بھتیجے شعیب انصاری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے کافی دیر تک نعشوں کو اٹھانے نہ دیا اورخوف و ہراس پھیلانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر انسپکٹر ناصر پنوں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔