• news

بھارت : یوم اساتذہ کے موقع پر 100 سے زائد ٹیچر گرفتار 

نئی دہلی(اے پی پی) یوم اساتذہ کے موقع پر  بھارتی دارالحکومت دہلی  کی یونیورسٹی کے 100 سے زیادہ اساتذہ نے دارالحکومت کے 12 کالجوں میں تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف  احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں۔دہلی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر راجیو رے کی سربراہی میں سینکڑوں اساتذہ نے چہروں پر ماسک لگاکر مظاہرہ کیا اور ’دہلی حکومت شرم کرو شرم کرو‘ کے پرزور نعرے لگائے۔ ان اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر اٹھا کر یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کیا۔ شروع میں پولیس نے 28 اساتذہ کو گرفتار کیا اور پھر ان کی تعداد 72 تک ہوگئی۔ اس طرح کل 109 اساتذہ گرفتار کئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن