• news

فیصل آباد:  میکے سے جانے کے اصرار پر زہر کھا لیا‘ رحیم یار خان میں ذہنی معذور خاتون پھندے  سے جھول گئی

فیصل آباد‘ رحیم یار خان  (آن لائن+  کرائم رپورٹر) فیصل آباد278گ ب کے رہائشی ولایت کی بیٹی   کی شوہر کے ساتھ جانے کے اصرار پر خودکشی‘ رحیم یار خان میں محلہ کانجواں کی رہائشی 40  سالہ شبانہ بی بی جس کا ذہنی توازن درست نہ  تھا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے  سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ذہنی معذر خاتون پھندے سے جھول گئی۔ فیصل آباد 278گ ب کے رہائشی ولایت کی بیٹی بائیس سالہ صائمہ کی شادی تین ماہ قبل خوشحال ٹائون کے سرفراز سے ہوئی تھی۔ صائمہ خاوند سے ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی۔ خاوند منانے کیلئے آیا گھر والے ساتھ جانے کیلئے بضد تھے  جس پر صائمہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں  اور دم توڑ گئی۔ رحیم یار خان کرائم رپورٹر  کے مطابق  گزشتہ روز محلہ کانجواں کی رہائشی 40  سالہ شبانہ بی بی جس کا ذہنی توازن درست نہ  تھا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے  سے لٹک کر خودکشی کر لی‘  بھائی محمد زاہد نے پولیس پکار 15  پر واقعہ کی اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات  شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن