پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے این اے 45 کرم ایک اور پی کے 63 کے ضمنی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو ھدایت کی ہے کہ 16 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہا ئوس کے پتہ پر ارسال کریں درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی ،درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے مبلغ 50 ھزار روپیہ اور صوبائی اسمبلی کے لیئے 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کیا جائے۔درخوستیں ھاوس نمبر 8 اسٹریٹ نمبر 19 سیکٹر ایف ایٹ ٹو زرداری ہائوس کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔