• news

انٹر بنک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا  165 روپے 87 پیسے، اوپن مارکیٹ میں   166 روپے 20 پیسے کا ہوگیا 

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اور یورو مہنگا اور پاونڈ سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 87 پیسے رہی، یورو کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 196 روپے 51 پیسے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر 98 پیسے کی کمی سے 219 روپے 41 پیسے رہ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 166 روپے 20 پیسے ہو گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن