• news

وارڈن قتل کیس: سابق ایم پی اے مجید اچکزئی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ پولیس نے ٹریفک وارڈن قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ کیس میں اپیل کی درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ تفصیلی فیصلے اور دستاویزات کا جائزہ لے کر درخواست کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف جلد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پر بری کیا تھا۔ 2017ء میں بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پر سارجنٹ عطاء اللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن