• news

اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں:میاں خالد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں متاثرہ شہریوں کو گھر گھر جا کر مالی امداد فراہم کی ہے تا کہ وہ بھی جلد سے جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں منیر، سردار ریاض ڈوگر، سید اعظم حسین شاہ، میاں امجد، شیخ یاسر ندیم، خالد محمود شیخ، مقصود احمد گردور، حاجی جہانزئب حبیب، نوید بٹ، سید سعید احمد شاہ اور سید وحید احمد شاہ و دیگر موجود تھے، صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن