• news

ننکانہ: پولیس کی کارروائی‘ 2 ڈاکو  گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)تھانہ واربرٹن پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی سرگرم 2 ڈکیت گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے بین الاضلاعی ڈکیت اسامہ اور حبیب کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ موٹر سائیکل، 55 ہزار روپے اور 4 موبائل برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن