• news

مہنگے قرضے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں:عبدالقادر چمن 

 لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار کے سرپرست اعلیٰ عبدالقادر چمن ، صدر آفتاب اقبال ناگرہ ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ، نائب صدر ارشد مان سمیت دیگر عہدیداروںنے ٹیکسیشن کے نظام میں موجود سقم دور کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے مہنگے غیر ملکی قرضے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیاں ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس موقع پر چیف کمشنر ایف بی آر سیالکوٹ ڈاکٹر طارق محمود خان، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک اشرف اعوان ، نعیم شاہ ، زوہیب الرحمن زبیری ، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ اور ممبران نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن