چین کے تین رْکنی تجارتی وفدکا لاہور چیمبرآف کامرس کا دورہ
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے والے چین کے تین رْکنی تجارتی وفدنے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفد کی سربراہی گاو باو جْن کر رہے تھے۔انہوں نے لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔