سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 272 پوائنٹس بڑھ گیا
لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 272.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس میں تیزی کے باعث مارکیٹ 42295.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 38 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 229 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔